i بین اقوامی

صدر ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبران کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردیتازترین

May 04, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ کئی تصاویر شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس تصویر میں 79 سالہ صدر ٹرمپ اپنے کابینہ کے اعلی حکام کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے تاریخی لنکن میموریل ریفلیکٹنگ پول میں بغیر شرٹ کے آرام کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔یہ تصویر ان کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 3 منٹ پر بغیر کسی کیپشن کے پوسٹ کی گئی، وائرل ہونے والی اس مصنوعی تصویر میں صدر ٹرمپ کو سنہری رنگ کے ہوا سے بھرے صوفے پر لیٹے، مسکراتے اور انگوٹھے کا اشارہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹرمپ کے ساتھ نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر داخلہ ڈوگ برگم بھی تالاب میں موجود ہیں، تصویر کے دائیں جانب ایک نامعلوم خاتون بھی نظر آ رہی ہیں، جس نے انٹرنیٹ صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی