i بین اقوامی

صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر موثر طریقے سے خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، 59فیصد امر یکیوں کی رائےتازترین

May 05, 2026

امریکی عوام کی اکثریت نے خیال ظاہر کیا ہے کہ صدرڈونلڈ ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر موثر طریقے سے بطور کمانڈر ان چیف خدمات انجام دینے کے اہل نہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ، ٹی وی چینل اے بی سی نیوز اور اپسوس پول میں 59 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر ٹرمپ کی ذہنی صلاحیت ایسی نہیں جو ملک کی قیادت کے لیے درکار ہے۔ پول کے مطابق55 فیصد بالغ امریکیوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کی جسمانی صحت عہدے کی مناسبت سے اچھی نہیں۔ تاہم 40 فیصد نے کہا کہ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں جبکہ 1 فیصد امریکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔پول میں44 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا اور 1 فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔سروے کے 67 فیصد شرکا نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اہم فیصلے کرسکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی