i بین اقوامی

سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے،امریکا و ایران میں چند روز بعد بات چیت کا ایک اور دور ہو سکتا ہے، امریکی اخبارتازترین

April 13, 2026

امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے کہا ہے کہ امریکا و ایران میں چند روز بعد بات چیت کا ایک اور رانڈ ہو سکتا ہے۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران میں سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے، ایران کے ساتھ سفارت کاری کے دروازے کھلے ہیں، علاقائی حکام کے مطابق چند روز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی ممالک دوبارہ مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، جنگ بندی میں مزید توسیع کی کوشش بھی کی جا رہی ہے، امریکا، ایران کے مختلف بیانات کے باوجود مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی