ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ شام میں استحکام، امن کیلئے اٹھایا جانے والا ہر قدم قابل قبول ہے۔غیرملک میڈیارپورٹ کے مطابق ترک صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ سعودی عرب اور مصر کا 2 روزہ دورہ کرنے جارہے ہیں ، برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات ہوگی، ایران کی صور تحال اور غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔رجب طیب اردگان نے کہا کہ شمالی شام کا مسئلہ خونریزی کے بغیر حل کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی