i بین اقوامی

شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت، شام کو معاہدہ ابراہیمی میں شامل کرنے کا ایجنڈا بھی شاملتازترین

May 16, 2025

اسراِئیلی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہورہی ہے ۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ شام کی عبوری حکومت اور اسرائیلی حکام کے دروان ہونے والی خفیہ بات چیت میں شام کو معاہدہ ابراہمی میں شامل کرنیکا ایجنڈا بھی شامل ہے۔اسرائیلی اخبار کے مطابق بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے جس میں ترکیے بھی شریک ہے، بات چیت میں اسرائیلی چیف آف آپریشنز ڈائریکٹوریٹ، شامی اور ترک حکام شامل ہیں۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اسرائیل، شامی سرحد کی ازسرنو ترتیب کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شامی صدر احمد الشرع نے معاہدہ ابراہمی میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شام کے عبوری صدر احمد الشرع کے درمیان سعودی عرب میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا شام کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک نئی شروعات کے لییشام پر سے پابندیاں اٹھائی گئی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی