ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں سے تباہ پل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا کہ شہری انفرا اسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر تباہ عمارت اورپل پہلے سے کہیں مضبوط بنائیں گے، جوکبھی بحال نہیں ہو سکیگی وہ امریکا کی مجروح ساکھ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی