تھائی لینڈ نے غیر قانونی کاروباروں اور غیر ملکیوں کی طرف سے نامزد جائیدادوں کی خریداری کے خلاف ایک بڑا کریک ڈائون شروع کر دیا ہے۔غیر ملکی شہریوں سے متعلق جرائم اور خلاف ورزیاں سامنے آنے پر حکومت نے ویزا فری قیام کی مدت کو 60دن سے نصف کرکے 30 دن کردیا ہے۔ تھائی وزیر اعظم انوتین چرنویراکول نے حال ہی میں متعلقہ سرکاری اداروں کے اجلاس کی صدارت کی اور سخت ردعمل کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کی طرف سے غیر قانونی کارروائیاں قابل قبول حد سے تجاوز کر گئی ہیں۔انوتین نے کہا، "چونکہ ہم نے داخلے کی فراخدلی سے مراعات فراہم کی ہیں، اس لیے غیر ملکیوں کو بھی قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔ ہم ان لوگوں کو کبھی برداشت نہیں کریں گے جو تھائی لینڈ کا استحصال کرنا چاہتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی