بھارتی اپوزیشن نے پھرمودی کی چھترول کردی۔ ترجمان کانگریس نے بی جے پی حامیوں کو پیغام دیا کہ تمھارے انکل نے اٹھارہویں بارکریڈٹ لے لیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تجارت کے عوض سیز فائر کرایا۔ کانگریس پارٹی کی ترجمان سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر )پر بی جے پی حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے انکل )ڈونلڈ ٹرمپ) نے اٹھارہویں بار کریڈٹ لے لیا ہے!سپریا شرینیت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سیز فائر تجارت کے بدلے کرایا گیا، لیکن مودی جی اب بھی میوٹ ( خاموش)ہیں۔کانگریس ترجمان نے الزام لگایا کہ بھارتی حکومت کی خارجہ پالیسی صرف تصویریں کھنچوانے اور دکھاوے تک محدود ہے، جبکہ عالمی سطح پر اصل فیصلے کہیں اور ہو رہے ہیں۔بھارتی اپوزیشن اس سے قبل بھی وزیراعظم مودی پر امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے غیر شفاف موقف رکھنے پرتنقید کا نشانہ بنا چکی ہے۔تاہم اس بار کانگریس نے طنزیہ انداز میں براہ راست بی جے پی حامیوں کو مخاطب کر کے سیاسی ماحول مزید گرما دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی