i بین اقوامی

تہران، اسکول پر امریکی حملے میں شہید بچیوں کی تصاویر تجریش اسکوائر پر آویزاںتازترین

April 15, 2026

ایران میں مناب اسکول پر حملے میں شہید ہونے والی معصوم بچیوں کی یاد میں دارالحکومت تہران کے تجریش اسکوائر میں شہید بچیوں کی تصاویر لگا دی گئیں۔غیر ملکی خبررساںا دارے کے مطابق تصاویر لگا کر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا ہے۔ مناب میں بچیوں کے اسکول پر امریکی حملے میں بچیوں سمیت 160 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے ، یہ حملہ 28 فروری کو کیا گیا تھا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے مذاکرات کے لیے پاکستان آمد پر شہید بچیوں کی تصاویر اور ان کے بستے جہاز کی نشست پر رکھے تھے اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا تھا یہ میرے احباب ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی