i بین اقوامی

ترکیہ کا بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کرنے کا اعلانتازترین

May 19, 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ انقرہ نے بحیرہ اسود میں قدرتی گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوان نے کہا کہ قدرتی گیس کا ذخیرہ 3 سال سے زائد عرصے تک مقامی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے کافی ہے۔ترکیہ کے صدر نے کہا کہ ہم نے 75 بلین کیوبک میٹر میں قدرتی گیس دریافت کی ہے جس کی مالیت تقریبا 30 بلین ڈالر ہے، گوکٹیپ-3 کنویں پر کام 27 مارچ 2025 کو ہمارے ساتویں جنریشن کے ڈرلنگ جہاز عبدالحمید ہان کے ساتھ شروع ہوا تھا جو اختتام کو پہنچا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بغیر رکے، بغیر آرام کیے اور تنقید و رکاوٹوں پر دھیان دیے بغیر اپنا کام اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم مکمل توانائی سے خود مختار ملک کے ہدف تک نہیں پہنچ جاتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی