i بین اقوامی

ترکیے میں 2800 سال پرانا شاہی مقبرہ دریافتتازترین

June 13, 2025

ترکیے کے تاریخی شہر گورڈین کے قریب ایک زبردست دریافت ہوئی ہے، تقریبا 2,800 سال پرانا شاہی مقبرہ۔یہ مقبرہ فرائجیا بادشاہت کا حصہ ہے جس کے بادشاہ مائیڈس کا نام تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہے۔ گورڈین، انقرہ سے جنوب مغرب میں واقع، فرائجیا بادشاہت کا قدیم مرکز تھا۔ یہ بادشاہت آٹھویں قبل مسیح کی ہے یعنی تقریبا 2,800 سال پرانی۔ اسے Tumulus T26 کہا جاتا ہے اور یہ مائیڈس مانڈ کے قریب واقع ہے جسے مائیڈس کے والد کی قبر سمجھا جاتا ہے۔ جلی ہوئی انسانی باقیات گورڈین کی تاریخ میں سب سے قدیم لاشوں کو جلانے کی مثال ہے۔ اس مقبرے کے اندر بہت سی قدیم شاندار اشیا بھی ملیں۔ جس میں کانسی کے برتن، آب خورے، کٹوریاں اور یہاں تک کہ کچھ اب بھی لوہے کے کیلوں سے دیواروں پر لٹکی ہوئی اشیا ملیں جو کہ شاہی دعوتی رسم یا فاتحانہ رسومات کی نمائندگی کرتی ہیں۔ثقافتی و جغرافیائی حوالوں کی بنیاد پر تخمینہ ہے کہ قبر اسی خاندان کے کسی فرد کی ہے، جو بادشاہ مائیڈس کا قریبی رشتہ دار تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی