i بین اقوامی

ترقیاتی معاونت جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں ، چین کا آزاد فلسطینی ریاست کیلئے حمایت کا اعادہتازترین

August 04, 2026

چین نے آزاد فلسطینی ریاست کیلئے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ بات فلسطین میں چینی سفیر سن ژِن نے میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چین، فلسطین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ فلسطینی رہنماں سے ملاقات میں فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناانصافیوں کی شدت کا مشاہدہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین فلسطین میں انسانی امداد، ترقیاتی معاونت جاری رکھنیکیلئے تیار ہے، رواں سال چین اور فلسطین کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی تیسری سالگرہ بھی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی