i بین اقوامی

تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے ارشد ندیم کیساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئےتازترین

May 16, 2025

بھارت کے نامور جیولین تھرور نیرج چوپڑا پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ساتھ دیرینہ تعلقات سے مکر گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایتھلیٹکس کی دنیا میں ان کے بہت سے دوست ہیں، جو ان سے عزت سے بات کرتا ہے وہ بھی ان کو عزت دیتے ہیں۔نیرج چوپڑا کا یہ بیان پچھلے ماہ سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے ان پرشدید تنقید کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے ارشد ندیم کو بھارت آکر ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی تھی لیکن پاک، بھارت کشیدگی کے سبب یہ ایونٹ منسوخ ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کر سکے تھے اور ارشد ندیم نے اولمپکس کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا جبکہ نیرج نے سلور میڈل جیتا تھا۔پیرس اولمپکس کے دوران ارشدندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی تھی جبکہ نیرج کی صرف ایک تھرو قانونی رہی اور انہوں نے دوسرے رائونڈ میں 89.45 میٹر تھرو کی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی