i پاکستان

لکی مروت، امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشیتازترین

October 04, 2023

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں امتحان میں کم مارکس نے نوجوان کی جان لے لی۔ پولیس کے مطابق امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ 17 سالہ نوجوان نے خود کو گولی ماری۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ ایف ایس سی امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان نے یہ قدم اٹھایا۔ مقتول ولی الرحمن کا تعلق گنڈی خانخیل سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی