i پاکستان

شاہ محمود کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے درخواست نمٹا دی گئیتازترین

November 27, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر رولز اور گائیڈ لائنز کے حصول کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ بیرسٹر تیمور ملک نے کہا کہ 2 رکنی بنچ کے فیصلے کے بعد سائفر کیس میں کارروائی از سر نو ہو رہی ہے۔ بعدازاں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی