i پاکستان

چین،کوئلے کی کان میں آتشزدگی، 16ہلاک، متعدد زخمیتازترین

September 25, 2023

چین میں کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے 16افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے ،چین کے جنوب مغربی صوبے گوئزو میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کا یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، کان کے اندر آگ کنویئر بیلٹ میں لگی جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا،ریسکیو حکام کے مطابق 16کان کنوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی، گزشتہ برس چین میں کان کنی کے دوران 168واقعات ہوئے جن میں 245شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی