کراچی کے مختلف علاقوں میں منگل کو صبح سویرے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر قائد کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، لیاقت آباد سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس کے بعد سرد موسم میں مزید تیزی آگئی۔ گزشتہ شام بھی سپر ہائی وے نوری آباد، کاٹھوڑ اور ملحقہ علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی