i پاکستان

کراچی انٹر بورڈ کا پہلی بارتمام گروپس کے نتائج ایک ساتھ جاری کرنے کا فیصلہتازترین

October 04, 2023

کراچی انٹر بورڈ میں اہم تبدیلی ، پہلی بارتمام گروپس کے نتائج ایک ساتھ جاری کرنیکافیصلہ کیا گیا ہے ۔ صوبائی دارالحکومت کراچی میں انٹربورڈ کے نتائج کا اعلان 13 اکتوبرکو کیا جائے گا جس میں پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور کامرس کے نتائج کا ایک ہی دن اعلان ہوگا ۔ سالانہ نتائج کی تقریب میں میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام میڈیا کو نتائج کی کاپیاں دفاتر بھیج دی جائیں گی ۔ سالانہ نتائج کی تقریب میں صرف پوزیشن ہولڈرز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پوزیشن ہولڈرز کو چیئرمین انعامات تقسیم کریں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی