وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خلع اور نان نفقہ کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔اسلام آبادکی فیملی کورٹس میں مقدمات کے انبار لگ گئے،عدالتی ذرائع کے مطابق رواں سال خلع سے متعلق کیسز کی تعداد 45 ہزار سے تجاوز کر چکی،اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد فیملی کیسز فائل ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد خلع کے کیسز در ج ہورہے ہیں ،عدالتی اوقات کے ہر گھنٹے میں اوسطا 38 خلع اور نان نفقہ کے کیسز درج ہو رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رواں سال اب تک 45 ہزار سے زائد خلع اور نان نفقہ کے کیسز دائر ہوچکے ہیں،وفاقی دارالحکومت میں ہر ماہ 9 ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہو رہا ہے ،روزانہ کی بنیاد پر 300 سے زائد فیملی کیسز فائل ہونے لگے۔
عدالتی ذرائع کے مطابق 2023 میں 85 ہزار، 2024 میں 91 ہزار اور 2025 میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ یہ بھی پڑھیں:190 ملین پاونڈ کیس، بانی اور بشری بی بی کے وکلا کو حتمی مہلت مل گئی۔اسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر 30 سے زائد کورٹ میرجز بھی ہونے لگی ہیں،گزشتہ 4 سالوں میں 38 کیسز ایسے تھے جہاں شادی کے محض ایک سے تین ماہ بعد خلع لی گئی،خلع اور نان نفقہ کے زیادہ تر کیسز پسند کی شادی کرنے والے فریقین کی جانب سے دائر ہو رہے ہیں۔وکلاکاکہناہے کہ منشیات اور بے روزگاری کے باعث طلاق اور خلع کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی