اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 1000روے کا نیا نوٹ جاری کئے جانے کے دعوے کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹ جعلی ہے اور بینک کی جانب سے ایسا کوئی کرنسی نوٹ جاری نہیں کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق، اگر کوئی نیا کرنسی نوٹ جاری کیا جائے تو اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاتا ہے، جس کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائی جاتی ہے۔اسٹیٹ بینک نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور غیر مصدقہ مواد سے محتاط رہیں اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی معلومات حاصل کریں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز اور تصاویر میں ایک نیا ایک ہزار روپے کا کرنسی نوٹ دکھایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی