i پاکستان

11 مئی کو چمکنی میں خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی،آئی جی خیبرپختونخوا پولیستازترین

June 03, 2025

آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ یوم تشکر کے بعد چمکنی میں 11 مئی کو خودکش حملہ آورکا ٹارگٹ مذہبی شخصیت تھی۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ پولیس نے خودکش حملہ آور کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہلاک کیا، 2 پولیس اہلکاروں نے اپنی شہادت دے کر حملہ آور کو مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو شکست دینے اور یوم تشکر کے بعد اسپانسرڈ دہشتگرد نے پشاور میں ایک مذہبی شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی ۔ آئی جی کے مطابق خودکش حملہ اور نے ہدف تک پہنچنے سے قبل خود کو بلاسٹ کیا جس سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس کو فوری 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی