i پاکستان

12 رمضان المبارک یوم مواخات پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کا پیغامتازترین

March 22, 2024

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12 رمضان المبارک ''روز مواخات '' کی مناسبت سے کہ نے کہاہے کہ روز مواخات کو یاد رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ''صیغہ اخوت'' کی تجدید کی جائے اور انصار و مہاجرین والا جذبہ بیدار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جائیں تاکہ مشکلات اور مصائب کا مقابلہ کیا جاسکے۔ نبی رحمت ۖ نے انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی بناکر بھائی چارے کی تشکیل کی اور آئیڈیل معاشرے کی بنا ڈالی اور اس موقع پر حضرت علی ابن ابی طالب کو اپنا بھائی قراردے کر انکی قدر و منزلت کو واضح کیاعلامہ ساجد نقوی مزید کہتے ہیں کہ اتحاد و وحدت اور امت مسلمہ کی یکجہتی کو قرآنی و نبوی فریضہ گردانتے ہوئے ہم نے آغاز ہی میں ایک تاریخی ''اعلامیہ وحدت'' پر دستخط کرکے امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پرونے میں کوششوں کی بنیاد رکھی۔پھر نفاذ شریعت سفارشات' اتحاد بین المسلمین کمیٹیاں' ضابطہ ہائے اخلاق اور ان سے بھی بڑھ کر پہلے ''ملی یکجہتی کونسل پاکستان'' کی بنیاد رکھی جس میں ملک کے تمام اسلامی مکاتب و مسالک کی نمائندہ دینی و سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت تھی اور اس کے بعدسن 2000 ء کے اوائل میں ''متحدہ مجلس عمل پاکستان'' وجود میں آئی ۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے واضح کیا کہ ہمارے درمیان چند ایک فروعی نوعیت کے اختلافات ہیں جن کا بیان مہذب انداز میں' شائستگی کے ساتھ علمی سطح پر کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ ہمارے اسی موقف کی تائید ہمارے بزرگان دین' مراجع کرام اور آیات عظام نے بھی کی اور واضح کیا کہ تمام مکاتب اور مسالک کے اکابرین اور بزرگان کا احترام لازم اور توہین ممنوع ہے۔ باہمی محبت و رواداری کو فروغ دے کر'نفرتوں' بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کرکے' فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز اور مشترکات پر جمع ہوکروحدت کا عملی مظاہرہ کیا جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی