i پاکستان

15ویں قومی اسمبلی نے کل کتنے بل پاس کئے معمہ بن گیاتازترین

August 17, 2023

15ویں قومی اسمبلی نے کل کتنے بل پاس کئے معمہ بن گیا، فافن اور قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں زمین آسمان کا فرق ،شعبہ قانون اپنا ڈیٹامستند ہونے پر بضد،صحافی کو ویب سائٹ سے ڈیٹا لینے کامشورہ ،مستند ڈیٹادینے سے معذرت کرلی صحافی نے تاریخ کے ساتھ قومی اسمبلی میں پیش اور پاس ہونے والے بلوں کے نام بتائے اورکہاکہ یہ بل ویب سائٹ پر کہاں پر ہیں ،جس پر کہاکہ ہم یہ بل ویب سائٹ پر ڈال دیتے ہیں ۔اس خبررساں ادارے کے مطابق فافن کے رپورٹ کے مطابق 15ویں قومی اسمبلی نے کل 322بل پاس کئے جن میں سے 223حکومتی اور 99پرائیوٹ ممبر بل تھے،جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ شعبہ قانون کی طرف سے صحافی کو دوصفحوں پر جس میں ایک صفحے پر پانچ سال میں پرائیوٹ ممبرز کی طرف سے پیش کئے گئے اور پاس ہونے والے بلوں کی تعداد تھی جبکہ دوسرے صفحے پرحکومت کی طرف سے قومی اسمبلی میں پیش کئے گئے بل اور پاس ہونے والے بلوں کی تعداد تھی دی گئی اس کے مطابق پانچ سال میں قومی اسمبلی نے267کل بل پاس کئے جن میں سے 199حکومتی اور68پرائیوٹ ممبر بل تھے۔قومی اسمبلی میں کل کتنے بل پاس ہوئے سیکرٹریٹ کے پاس مستند ریکارڈ ہی نہیں ہے،صحافی نے سوال کیاکہ فافن اور قومی اسمبلی کے ریکارڈ میں زمین آسمان کا فرق ہے فافن کے مطابق زیادہ بل پاس ہوئے ہیں جبکہ آ پ جو ریکارڈ دے رہے ہیں اس میں کم پاس ہوئے ہیں آپ کے ویب سائٹ پر بھی پورا ڈیٹا موجود نہیں ہے ،قومی اسمبلی کی شعبہ قانون سازی کے حکام سے صحافی نے مستند ریکارڈ مانگااور کہاکہ میں مسلسل قومی اسمبلی کورکررہاہوں آپ کے ریکارڈ میں وہ بل نہیں ہیں جو قومی اسمبلی میں پیش اور پاس ہوئے ہیں ،شعبہ قانون سازی کے حکام نے صحافی کو کہاکہ آپ ہمارا ریکارڈ چیلنج کررہے ہیں ویب سایٹ پر سب ڈیٹا موجود ہے اور پورا ہے وہاں سے دیکھ کرلکھ لیں ہم نے بھی جو لسٹ بنائی ہے وہ ویب سائٹ سے ہی لسٹ بنائی ہے اور یہی لسٹ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دی ہے۔ صحافی نے ثبوت کے طور پر ایک بل کا نام دیا اور کہاکہ آپ کے ریکارڈ میں کہاں ہے کہ یہ بل قومی اسمبلی میں پیش اور پاس ہواہے ،جس کے بعد صحافی کو ریسرچ ونگ جانے کا مشورہ دے دیا گیااورکہاکہ یہ بل ہم اپنے ریکارڈ میں شامل کرلیں گے۔شعبہ قانون سازی کے حکام نے صحافی کے ساتھ تعصبانہ رویہ اختیار کیا۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی