اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاونڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت مسترد کرنے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نیب کیسز میں ضمانت خارج کرنے کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سماعت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات ختم کر دئیے۔ لطیف کھوسہ کی جانب سے پیر کو سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 اکتوبر کو مقرر کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی