21 جون کو رواں سال 2025 کا طویل ترین دن اور مختصر ترین رات رہی ۔ ماہر ین فلکیات کے مطابق 21جون کا دن 13 گھنٹے 41 منٹ رہا جبکہ جبکہ رات 10 گھنٹے 19 منٹ کی رہی ، یکم جولائی کے بعد دن کا دورانیہ بتدریج کم ہونا شروع ہو جا ئے گا اور آج22 ستمبر کو دن اور رات کا دورانیہ تقریبا برابر رہے گا گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہو جاتی ہیں تاہم 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2025 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔واضح رہے کہ ہماری زمین سورج کے گرد گھومتی ہے تو راس الجدی کے موقع پر سورج قطب جنوبی کی جانب جھکا ہوتا ہے اور شمالی نصف کرے سے دور ہوتا ہے تو یہاں سردیوں کا آغاز ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی