i پاکستان

26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظورتازترین

April 27, 2026

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر احتجاج سے متعلق تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران وکیلِ صفائی نے ملزمہ علیمہ خان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔عدالت نے علیمہ خان کے خلاف کیس کی مزید سماعت 4 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر انہیں سمیت 10 ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔اس کے علاوہ عدالت نے کیس کے آخری گواہ کو بھی طلب کر لیا ہے اور تفتیشی افسر انسپکٹر خلیل کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ یہ کیس 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے تناظر میں درج کیا گیا تھا، جس کی کارروائی انسداد دہشتگردی عدالت میں جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی