i پاکستان

3 روز میں مکہ مکرمہ سے12 ہزار 157 حجاج کرام کی وطن واپسیتازترین

June 03, 2026

حجاج کرام کی وطن واپسی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 3 روز میں 12 ہزار 157 حجاج مکہ مکرمہ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 832 حجاج کرام مدینہ منورہ سے پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک لاکھ سے زائد سرکاری حجاج کرام اب بھی سعودی عرب میں موجود ہیں، حج کے بعد 71 ہزار سے زائد سرکاری حجاج مرحلہ وار مدینہ منورہ آئیں گے۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق پوسٹ حج پروازیں 30 جون تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی