i پاکستان

4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتویتازترین

March 29, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 اپریل کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 4 اپریل کا جلسہ رمضان المبارک کے احترام میں ملتوی کیا گیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اس جلسے سے خطاب کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی