i پاکستان

40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلبتازترین

August 05, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کر لی۔ یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر 40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس راحیل کامران نے شہری عامر سکندر کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی پرچم لہرانے کیلئے 40 کروڑ روپے کا کوئی فنڈ مختص نہیں کیا گیا جس پر لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب سے تفصیلی تحریری رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی