i پاکستان

6 ماہ میں آئی ٹی سروسز کی برآمدات تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر ریکارڈتازترین

February 19, 2024

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک کی آئی ٹی برآمدات تقریبا ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس(پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے چھ ماہ کے دوران مختلف ممالک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) خدمات فراہم کرکے 1,454.881 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2022-23 کے اسی عرصہ کے دوران آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے 1,334.969 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں برآمدات میں 8.98 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی