i پاکستان

9 مئی جلا وگھیرا وکیس،عمران خان کی بہنوں، زین قریشی و دیگر کی عبوری ضمانت میں 22 فروری تک توسیعتازترین

February 10, 2024

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاو گھیرا وکے مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بہنوں، زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 22 فروری تک توسیع کردی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی جلا گھیرا کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا اور آئندہ سماعت پر پراسیکوشن کو بھی تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 22 فروری تک توسیع کردی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی