لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلاو گھیرا وسمیت 9 مئی کے پانچ مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اسد عمر کی ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کردی۔ اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کا حکم دے دیا اور آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ اسد عمر کے خلاف تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی