i پاکستان

9 مئی کو گرفتار تھا، پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیے گئے، بانی پی ٹی آئی کا جج سے مکالمہتازترین

January 25, 2024

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9مئی کو میں گرفتار تھا، پھر بھی مجھ پر مقدمات بنا دیے گئے،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9مئی کے کیسز کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا،9مئی کے کیسز کے تفتیشی افسران نے عدالت میں چالان جمع کرا دیے،انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6فروری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی