پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 9مئی کو ملک جلانے والے اب معیشت کو آگ لگانا چاہتے ہیں۔پارلیمنٹ ہائوس آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا کہ جمہوریت جیت چکی ہے، جمہوریت کی راہ میں روڑے اٹکانے والے ناکام ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنہوں نے 9مئی کو ملک میں آگ لگائی اب وہ معیشت کو آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی یہ کوشش بھی ناکام ہوگی، پہلے بھی قومی اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہوں، ملک اور قوم کی خدمت کریں گے۔ادھر نومنتخب لیگی رکن قومی اسمبلی عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ مخالفین نے آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کاش لکھ دیتے کہ میں قیدی ہوں اور کرپشن کیسز میں اندر ہوں، پہلے امریکی سازش اور اب امریکا سے مدد، آپ کی پالیسی ہے کیا؟ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ آئی ایف ایم کوخط لکھ کر ملک میں بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں، یہ اقدام ملک کے خلاف اور ذاتی انا کی تسکین ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی