ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی و دیگر کے خلاف 9 مئی واقعات کے دو مقدمات کی سماعت 30اپریل تک ملتوی کردی ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کیسز پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی جانب سے وکیل سردار مصروف عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیسز کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی ۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف تھانہ ترنول میں دو مقدمات درج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی