انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی جلا گھیرا کے پانچ مقدمات میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے فواد چوہدری کی ایک دوزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے عبوری ضمانت کی درخواستوں میں 7 مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرلئے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی