انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کیخلاف 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے مسلم لیگ ن ہائوس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت میں 16مارچ تک توسیع کا حکم دے دیا،واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں کیخلاف تھانہ ماڈل ٹائون اور نصیر آباد میں مقدمات درج ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی