i پاکستان

9 مئی مقدمات،شاہ محمود کی عبوری ضمانتیں بحال کرنے کی درخواست پر سماعت19 دسمبر تک ملتویتازترین

December 05, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاس سمیت 9 مئی کو جلا گھیرا کے مقدمات کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاس حملے سمیت دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانتوں کی بحالی کیلئے دائر درخواست پر درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر جناح ہاس حملہ و دیگر 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج کی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی