i پاکستان

9 مئی مقدمات،شاہ محمود،اسد عمر سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیعتازترین

August 17, 2023

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی واقعات پرشاہ محمود ، اسد عمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے آئندہ سماعت پر وکلا سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی