i پاکستان

9 مئی واقعات، پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلتازترین

November 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملک شاہ محمد خان کو پولیس نے 9 مئی واقعات میں ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کررکھا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ واضح رہے کہ 9 مئی کو جلا گھیرا اور لوگوں کو اشتعال دلانے کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر شاہ محمد کو بنوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی