i پاکستان

9 مئی واقعات سے تعلق نہیں، 8 سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا،شیخ رشیدتازترین

December 09, 2023

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 9 مئی واقعات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور 9 مئی کے مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں 8 مئی سے 16 مئی تک یہاں نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ بہتر کرے گا، زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑونگا، این اے 56 اور 57 سے الیکشن قلم دوات کے نشان پر لڑوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی