لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلا گھیرا کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت کے جج نوید اقبال نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سابق رہنما تحریک انصاف اسدعمر عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور ان کی عبوری ضمانت میں 7 مارچ تک توسیع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی