9مئی کے کیسز میں پولیس نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12مقدمات کے چالان پیش کردئیے، شیخ رشید کے خلاف بھی چالان پیش کیے گئے ہیں، عدالت نے تمام چالان سماعت کیلیے منظور کرلیے،نجی ٹی وی کے مطابق نومئی کے واقعات سے متعلق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت دیگر مقدمات کے چالان پیش کردیے گئے،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 12مقدمات کے چالان پیش کیے گئے ہیں جب کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف بھی چالان پیش کر دئیے گئے ہیں۔ عدالت نے تمام چالان سماعت کے لیے منظور کرلیے،عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6فروری تک توسیع کردی گئی، آئندہ تاریخ پر تمام ملزمان میں مقدمات کی فرد جرم کے لیے نقول تقسیم کی جائیں گی۔ اس موقع پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی کمرہ عدالت موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی