انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف نو مئی کے 12مقدمات میں پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی،اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت جج ملک اعجاز آصف نے کی، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انکے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کردی اور بانی پی ٹی آئی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،کیس کی سماعت کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی