اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان گرفتار کر لئے اور مجموعی طور پر 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 29.001 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 971 گرام آئس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے سامان میں موجود کپڑوں میں جذب کی گئی 27.730 کلوگرام آئس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ شبقدر، ضلع چارسدہ کے کورئیر آفس میں پارسل کی تلاشی کے دوران دودھ کے پیکٹ سے 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی