i پاکستان

اے این ایف کی کارروائیوں میں 5 ملزمان گرفتار، 40.876 کلو گرام منشیات برآمدتازترین

April 01, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران5ملزمان کو گرفتار کرکے 40.876 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں حیدرآباد، اٹک، راولپنڈی اورپسنی میں کی گئیں، کارروائیوں کے دوران 35کلو876گرام چرس،5کلوآئس برآمد کرلی گئی ہے۔اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی