i پاکستان

اے این ایف کی ملک بھر میں 8 کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، 105.96 کلو گرام منشیات برآمدتازترین

April 20, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 8 کارروائیوں کے دوران 105.96 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، ملتان، اسلام آباد، کراچی اور پشاورمیں کی گئیں، جن کے دوران 105.96 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔برآمد ہونے والی منشیات میں 94 کلو 600 گرام چرس، 11 کلو 891 گرام آئس، 356 گرام ایکسٹیسی گولیاں اور 10 گرام کوکین شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی