i پاکستان

اے این ایف کی ملک بھر میں 8کارروائیاں،8ملزمان گرفتار، 164 کلو سے زائد منشیات برآمدتازترین

April 07, 2026

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے ملک کے مختلف شہروں میں 8 کارروائیوں کے دوران 164.38 کلوگرام منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، شیخوپورہ، کراچی، راولپنڈی اور گوادر میں کی گئیں ہیں۔حکام کے مطابق کارروائیوں میں 148 کلو 103 گرام چرس، 13 کلو 600 گرام آئس برآمد کرلی گئی، اس کے علاوہ 300 گرام ہیروئن، 2.380 کلوگرام وزنی 4500 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد ہوئی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی