i پاکستان

اے این ایف کی ملک بھر میں چار کارروائیاں،9 ملزمان گرفتار، 49.7 کلوگرام منشیات برآمدتازترین

April 10, 2026

اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف)نے ملک بھر میں4 مختلف کارروائیوں میں 49.7 کلوگرام منشیات برآمد اور 9 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، شیخوپورہ، کراچی اورلاہور میں کی گئیں، کارروائی میں 44کلو800 گرام چرس، 4.4کلوگرام ہیروئن اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی