اے این ایف نے تعلیمی اداروں اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 9 کارروائیوں کے دوران چھ ملزمان گرفتار کرلئے اور 42 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 26.437 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی۔۔ ترجمان اے این ایف ہیڈ کوارٹر کے مطابق اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام افیون ، پنجاب چوک، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 330 گرام چرس اور 13 گرام آئس برآمد کرلی۔گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 864 گرام ہیروئن اور 25 گرام کلو ناز پام بھرے کیپسول برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا۔باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 95 گرام آئس بھرا کیپسول برآمد کرکے اسے جبکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلئے۔رِنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس سے فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسلز سے 2.4 کلو چرس آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم کے بیگ سے 7.2 کلو چرس، سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 8.4 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی